اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Himachal Polls 2022 پرائیویٹ گاڑی میں ای وی ایم لے جانے پر پولنگ پارٹی معطل

الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش کے شملہ ضلع کے رام پور اسمبلی حلقہ میں پولنگ کے بعد دتا نگر-49 پولنگ بوتھ کی ای وی ایم مشینوں کو ایک پرائیویٹ گاڑی میں اسٹرانگ روم تک لے جانے پر پولنگ پارٹی کو معطل کر دیا ہے۔ Polling party suspended after EVMs found in a private vehicle

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 13, 2022, 10:54 PM IST

شملہ: الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش کے شملہ ضلع کے رام پور اسمبلی حلقہ میں پولنگ کے بعد دتا نگر-49 پولنگ بوتھ کی ای وی ایم مشینوں کو ایک پرائیویٹ گاڑی میں اسٹرانگ روم تک لے جانے پر پولنگ پارٹی کو معطل کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس کارکنوں نے گاڑی روک کر ہنگامہ کیا۔ ہفتہ کی پولنگ کے بعد ایک پرائیویٹ کار سے ای وی ایم برآمد ہونے کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا تھا۔ EVMs found in a private vehicle In Himachal

کانگریس کے حامیوں نے پہلے کار کا گھیراؤ کیا اور نعرے لگائے اور بعد میں مقامی پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا۔ رام پور بوشہر سے کانگریس امیدوار اور موجودہ ایم ایل اے نند لال نے موقع پر پہنچ کر پولیس اور انتظامی حکام کو اطلاع دی۔ ریاستی کانگریس لیگل سیل نے الیکشن کمیشن اور پولیس سے شکایت کی اور معاملے میں کارروائی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ رام پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار اور ای وی ایم مشینوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس پورے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رام پور ودھان سبھا حلقہ کے پولنگ افسر اور ایس ڈی ایم رام پور سریندر موہن نے متعلقہ پولنگ پارٹی کے چھ ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details