شملہ: ہماچل پردیش کے پولس کے ڈائرکٹر جنرل نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بلاسپور میں ریلی کو کور کرنے کے لیے صحافیوں کو پاس لینے کے لیے اپنا کریکٹر سرٹیفکٹ پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔Himachal Police On Journalist Character Ceritificate
پولیس کے ڈائرکٹر جنرل سنجے کونڈو نے میڈیاکو ہوئی تکلیف کے لئے معذرت کیا اور انھوں نے کہایہ عدم معلومات کی وجہ سے ہوا۔
کونڈو نے کہا کہ 'سبھی میڈیا دوستوں' کو سرکاری افسروں اور پولیس کے ذریعے سہولیات مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا،'وزیر اعظم کے کل ہماچل پردیش کے دورے کو کور کرنے کے لئے تمام صحافیوں کا استقبال ہے۔'