اردو

urdu

By

Published : Oct 14, 2022, 4:21 PM IST

Updated : Oct 14, 2022, 4:47 PM IST

ETV Bharat / bharat

Hijab-wearing Student Topped In MU حجاب پہننے والی طالبہ نے ممبئی یونیورٹی میں ٹاپ کیا

حجاب پہن کر تعلیم حاصل کرنے والی عفت خان نے ممبئی یونیورسٹی میں انگلش لیٹریچر میں ٹاپ کیا ہے۔ عفت عزیز خان نہ صرف انگلش لیٹریچر میں ٹاپ کیا ہے، بلکہ یہ حافظ قرآن بھی ہیں۔ MU Topper Hijab-wearing Student

حجاب پہننے والی طالبہ نے ممبئی یونیورٹی میں ٹاپ کیا
حجاب پہننے والی طالبہ نے ممبئی یونیورٹی میں ٹاپ کیا

ممبئی: ملک میں حجاب کو لیکر کئی ریاستوں میں مخالفت کی جا رہی ہے۔ مخالفت کی یہ آواز کرناٹک سے اٹھی اور اب معاملہ عدالت عظمٰی میں زیر سماعت ہے۔ لیکِن اسی درمیان حجاب پہن کر تعلیم حاصل کرنے والی عفت خان نے ممبئی یونیورسٹی میں انگلش لیٹریچر میں ٹاپ کیا ہے۔ عفت عزیز خان نہ صرف حجاب پہنتی ہیں بلکہ یہ حافظ قرآن بھی ہیں۔

حجاب پہننے والی طالبہ نے ممبئی یونیورٹی میں ٹاپ کیا

انہوں نے دینی اور عصری تعلیم دونوں کو ساتھ رکھا اور ممبئی یونیورٹی میں اول مقام حاصل کر کے نہ صرف یونیورسٹی میں بلکہ معاشرے میں بھی اپنا نام روشن کیا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عفت نے کہا کہ عصری تعلیم کے لئے اللہ نے جو حدود مقرر کی ہے، اس حدود میں رہ کر سب کچھ کیا جاسکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ حجاب ان کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا۔

عفت کے والد مولانا عزیزالله خان نے کہا کہ اگر خواتین کو دینی اور عصری تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، تو اس کے لئے قران مجید ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب نماز اور قران تینوں کو ساتھ لیکر ہی ان کی دختر نے ممبئی یونیورسٹی میں نمایا کردار ادا کیا، جس کی اب مثال دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: JDS Spokesperson حجاب عورت کا انتخاب ہے، فیصلہ ترقی پسند سوچ کی بنیاد پر ہونا چاہیے

وہیں ماہر تعلیم سلیم الوارے نے کہا کہ ایک ایسی لڑکی جو حافظ قران ہے۔ اس نے ایم اے انگلش لٹریچر میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ الوارے نے کہا حجاب ہمارا پسند ہے اور یہ کسی کی ترقی میں کوئی رکاوٹ کیسے پیدا کر سکتا۔ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ مذہبی رہنما مولانا سلمان ندوی کی موجودگی رہی، انہوں نے قران پاک کی تفسیر انگلش زبان میں کی ہے، جسے انہوں نے عفت خان کو بطور ہدیہ پیش کیا۔

Last Updated : Oct 14, 2022, 4:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details