دکشنا کنڈا: ریاست کرناٹک کے ضلع دکشنا کنڈا کے اپننگڈی گورنمنٹ فسٹ گریڈ کالج میں 24 طالبات کو کلاس روم میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کالج میں حجاب معاملہ کو لیکر ہوئے ہنگامہ کے بعد منگلور یونیورسٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے پیر کو کالج کا دورہ کیا تاکہ طلباء کے مطالبات سنیں۔ انہوں نے طالبات سے درخواست کی ہے کہ وہ کلاس میں شرکت کریں اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ جس کے بعد کچھ طالبات نے اتفاق کیا لیکن بعض طالبات حجاب پہن کر کالج میں داخل ہونے پر بضد رہیں۔
Hijab issue: کرناٹک کے سرکاری کالج میں حجاب پر پابندی - باحجاب طالبات پر کلاس میں داخلے پر پابندی
ریاست کرناٹک میں حجاب کا معاملہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ اپننگڈی گورنمنٹ فسٹ گریڈ کالج میں بھی ایسا ہی ایک معاملہ پیش آیا، جہاں کالج انتظامیہ نے 24 طالبات کو حجاب پہنچ کر کلاس میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
کرناٹک کے سرکاری کالج میں حجاب پر پابندی
مزید پڑھیں:۔Karnataka Hijab Row: حجاب پہن کر امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ملی
پیر کی شام پرنسپل شیکھر نے پروفیسرز کی میٹنگ طلب کی۔ ریاستی ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکومت کے سرکلر اور کالج کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے فیصلے کی بنیاد پر میٹنگ نے متفقہ طور پر حجاب معاملہ کو لیکر احتجاج کر رہی طالبات میں سے 24 طالبات پر کلاس میں حجاب پہن کر داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل اسی معاملے پر 7 طالبات پر کلاس پابندی عائد کی گئی تھی۔
TAGGED:
etv bharat urdu news