نئی دہلی: کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف عرضی پر سُپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ دشینت دیو نے دلیل دی کہ 'یہ اُس لباس کے بارے میں نہیں ہے، ہم فوجی اسکولوں یا نازی اسکولوں کے رجمنٹ کے بارے میں بات نہیں کررہے ہیں۔ ہم یہاں پری یونیورسٹی کالجوں کی بات کر رہے ہیں۔ آئین کھلے پن اور آزادی کی بات کرتا ہے جبکہ حکومتیں پابندیوں کی بات کرتی ہیں۔ یہاں بات صرف مساوات کی نہیں بلکہ ساتھ میں زندگی گزارنے پر بھی اٹھنے والے اعتراضات کا بھی ہے۔ Hearing on Hijab Ban
Karnataka Hijab Case حجاب معاملہ میں سُپریم کورٹ میں سماعت جاری
کرناٹک حجاب معاملے میں سُپریم کورٹ آج صبح 11 بجے دوبارہ سماعت جاری ہے۔ اس معاملہ پر گزشتہ کل بھی سماعت ہوئی تھی۔ Hijab case hearing in Supreme Court today
حجاب معاملہ میں آج سُپریم کورٹ میں سماعت
دشینت دیو نے کہا کہ 'لوگوں کو کئی مسائل ہیں یہاں تک کہ اگر ہندو مسلم لڑکے اور لڑکیاں شادی کرکے ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں تب بھی انہیب پرابلم ہے۔ بی جے پی کے کئی سینئر لیڈروں کے جیون ساتھی ہندو ہیں۔ مشہور موسیقار استاد امجد علی خان کی اہلیہ ہندو ہیں۔ مغل بادشاہ اکبر کی بیوی ہندو تھیں۔ پھر اکبر نے ہندو رانیوں اور ان کے دوستوں کو بھی محل میں مندر بنانے اور عبادت کرنے کی سہولت اور آزادی دی۔
Last Updated : Sep 20, 2022, 2:48 PM IST