حجاب پر پابندی سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر جلد سماعت کی درخواست کو سپریم کورٹ نے ایک بار پھر مسترد کردیا۔ اب اس معاملہ کی سماعت ہولی کی تعطیلات کے بعد کی جائے گی۔ چیف جسٹس این وی رمنا اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ دیودت کامت کی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ بچوں کے امتحانات جاری ہیں اسلئے اس معاملے پر فوری سماعت کی جائے تاہم بنچ نے کہا کہ امتحانات کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ SC Refuses Urgent Hearing On Pleas Against Karnataka HC Verdict
گزشتہ روز کرناٹک ہائی کورٹ نے کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت طلب کرنے والی عرضیوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ یہ اسلامی عقیدے میں ضروری مذہبی عمل کا حصہ نہیں ہے۔ اس کے بعد عرضی گزار نے سُپریم کورٹ کا رخ کرتے ہوئے اس معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی لیکن عدالت عظمیٰ نے فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ Karnataka HC verdict over Hijab