جمعہ کے روز محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مہاراشٹر کے 36 میں سے 21 اضلاع میں یکم جون سے 10 جون کے درمیان 60 فیصد زیادہ بارش درج کی گئی ہے۔
مہاراشٹر میں بارش: 21 اضلاع میں سب سے زیادہ بارش ممبئی کے علاوہ تھانہ، رائے گڑھ اور پالگھر کے ساحلی اضلاع میں بھی کافی زیادہ بارش ہوئی ہے۔ رتناگیری، بلڈھانہ، ناگپور اور بھنڈارا میں زیادہ بارش ہوئی ہے جبکہ آٹھ اضلاع میں معمولی بارش ہوئی۔
مہاراشٹر کے آکولہ اور لاتور ایسے دو ضلعے ہیں جہاں کم بارش ہوئی ہے۔ آئی ایم ڈی پونے کے سینئر سائنس دان کے ایس ہوسالیکر نے بتایا کہ مانسون سے قبل کی بارش ہے لیکن ان کی شدت زیادہ تھی اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
مہاراشٹر میں بارش: 21 اضلاع میں سب سے زیادہ بارش شدید بارش کے انتباہ کے درمیان مقامی انتظامیہ نے این ڈی آر ایف کی 15 ٹیموں کو مختلف حصوں میں تعینات کیا ہے۔
این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان نے ٹویٹ کیا کہ چار ٹیمیں رتناگیری میں، 2 ٹیمیں ممبئی، پالگھر، رائے گڑھ، سندھودرگ میں اور ایک ایک تھانہ، کرلا میں تعینات کی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ممبئی اور گردونواح میں تیز بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے مہاراشٹر کے رتناگیری اور رائے گڑھ اضلاع میں 13 جون کے لئے بھاری بارش کا 'ریڈ الرٹ' جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے بتایا کہ ممبئی اور پڑوسی تھانہ میں بھی کچھ مقامات پر ہفتے کے روز بھاری بارش ہوسکتی ہے۔