اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی کے دورے کے پیش نظر نیپال سرحد پر ہائی الرٹ - وزیر اعظم کے پروگرام کو لے کر سیکورٹی میں اضافہ

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انل کمار رائے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 25 اکتوبر کو ایک ساتھ 7 نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے۔ مودی کے دورے کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی کے چاق و چوبند انتظامات کئے گئے ہیں۔ بھارت نیپال سرحد پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ہر آنے جانے والوں پر نظریں رکھی جارہی ہیں۔

مودی کے دورے کے پیش نظر نیپال سرحد پر ہائی الرٹ
مودی کے دورے کے پیش نظر نیپال سرحد پر ہائی الرٹ

By

Published : Oct 17, 2021, 4:33 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں 25 اکتوبر کو مجوزہ دورے کے پیش نظر نیپال بھارت سرحد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انل کمار رائے نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 25 اکتوبر کو ایک ساتھ 7 نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے۔ مودی کے دورے کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی کے چاق و چوبند انتظامات کئے گئے ہیں۔ بھارت نیپال سرحد پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ہر آنے جانے والوں پر نظریں رکھی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے پروگرام کو لے کر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بوس کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور پٹیل کو مناسب عزت نہیں ملی: شاہ

سرحدی علاقے کے بعد سول پولیس نگرانی کررہی ہے۔ میڈیکل کالج کا افتتاح کرنے کے بعد مودی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ سدھارتھ نگر سے ہی ایٹہ، ہردوئی، غازی پور، مرزاپور، دیوریا اور پرتاپ گڑھ کے میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا جائے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details