سونبھدر: اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے رابرٹس گنج کوتوالی علاقے میں پولیس نے ایک خاتون سمیت دس اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دوکلو 180گرام ہیروئن برآمد کیا۔ عالمی بازار میں برآمد ہیروئن کی قیمت تقریبا دو کروڑ 20لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ ایس پی ڈاکٹر یشویر سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ ایک اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے آج صبح گھوراول روڈ پر دیو پٹھیا کے احاطے سے گھیرا بندی کر کے ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کیا حالانکہ ایک اسمگلر موقع سے فرار ہوگیا۔ پکڑے گئے ملزمین کے قبضے سے الگ الگ پیکٹوں میں کل دو کلو 180 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
پوچھ گچھ کرنے پر گرفتار اسمگلروں نے بتایا کہ ان کا ایک منظم گروہ ہے، جو ہیروئن کی اسمگلنگ اور اس کی خرید فروخت کرتا ہے۔ ہیروئن کی بڑی کھیپ ہم لکھنؤ و بارہ بنکی سے لاکر رابرٹس گنج و آس۔پاس کے علاقوں سے فروخت کرتے ہیں۔ آج لکھنؤ سے گوپال عرف ومل رام کار سے ہیروئن لے کر پہنچاتھا جسے ہم لوگ آپس میں تقسیم کر کے لے جانے والے تھے۔