تجارت و صنعت کی مرکزی وزارت نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت کی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے، اسے خارجہ تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل چلائیں گے۔
یہ کووڈ ہیلپ ڈیسک محکمہ تجارت، ڈائریکٹوریٹ جنرل، درآمد و برآمد لائسنسنگ کے معاملات، کسٹم کلیئرنس میں تاخیر اور اس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں، درآمد برآمد دستاویزات ، بینکنگ معاملات وغیرہ سے متعلق امور پر غور کرے گا۔