اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرلہ میں تیز بارش، دو منزلہ عمارت منہدم - urdu news

کیرلہ کے متعدد علاقوں میں جمعہ کے روز سے موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ تیز ہواؤں کے درمیان سمندر میں تیز لہریں اٹھ رہی ہیں۔ اسی درمیان ایک دو منزلہ مکان سمندر میں گر گیا۔ شکر ہے کہ کوئی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

کیرالہ میں تیزبارش،  دو منزلہ عمارت منہدم
کیرالہ میں تیزبارش، دو منزلہ عمارت منہدم

By

Published : May 15, 2021, 5:18 PM IST

Updated : May 15, 2021, 6:00 PM IST

لکشدیپ کے جزائر اور بحیرہ عرب پر ایک کم دباؤ کا علاقہ بن رہا ہے۔ اس کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے اتوار تک طاقتور طوفان 'توکتے' کے آنے کے امکان ظاہر کیے ہیں۔ اس کے وجہ سے کیرالہ کے مختلف حصوں میں تیز بارش جاری ہے۔

کیرلہ میں تیز بارش، دو منزلہ عمارت منہدم

کیرالہ کے ضلع کاسرگوڈ میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چیرنگی کا ساحلی علاقہ مسلسل بارشوں سے زیرِ آب ہے۔ سمندر میں اونچی لہریں بھی اٹھ رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے کاسرگوڈ کے رہائشی موسیٰ کا دو منزلہ مکان بھی سمندر میں ڈوب گیا۔

اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ حادثہ پیش آنے سے قبل ہی مکان کو خالی کرا لیا گیا تھا۔ چرنگی علاقے میں متعدد مکانات کو بارش اور تیز ہواؤں کا خطرہ ہے۔ فوج کے 35 جوان اس قدرتی آفت میں بچاؤ کا کام کر رہے ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے زون میں الرٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ضلع کے بیشتر علاقوں کی ندیوں کی آبی سطح کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ وہیں، زراعت اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ جمعہ کی رات ویلاریکنڈو تعلقہ میں 63 ملی میٹر بارش اور پیلی کوڈ کے علاقے میں 85.5 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پانچ ساحلی ریاستوں مہاراشٹر، گجرات، تمل ناڈو، کیرالہ اور کرناٹک کو الرٹ جاری کیا ہے۔

Last Updated : May 15, 2021, 6:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details