اتراکھنڈ میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں۔ اب تک 44 افراد قدرتی آفات کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ کئی جگہوں کا مرکزی دھارے سے رابطہ ختم ہو گیا ہے۔ نینی تال شہر کا سڑک رابطہ ملک سے منقطع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ضلع نینی تال کے رام گڑھ میں ایک گھر پر ملبہ گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ 1 شخص زخمی بتائے جارہے ہیں۔ رام گڑھ میں ریلیف اور ریسکیو کام کے لیے فوج اور فضائیہ کو بلایا گیا ہے۔
اتراکھنڈ میں جاری تباہی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی اور اتراکھنڈ کے وزیر اجے بھٹ سے بات کی اور موسلا دھار بارش سے پیدا ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔