اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Heat Wave In TS: تلنگانہ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری - تلنگانہ کے درجہ حرارت میں اضافہ

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کا امکان ہے۔ گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ تھنڈی مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔ Heat Wave In Telangana

تلنگانہ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی سے راحت کے کوئی آثار نظر نہیں
تلنگانہ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی سے راحت کے کوئی آثار نظر نہیں

By

Published : Apr 7, 2022, 2:04 PM IST

تلنگانہ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی سے راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ شمالی تلنگانہ کے علاقوں جیسے عادل آباد، نظام آباد، راماگنڈم، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب نگر میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ بعض اضلاع میں درجہ حرارت 42ڈگری سلسیس درج کیا جارہا ہے۔ اگرچہ کہ اپریل کے اواخر اور مئی میں درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس سے تجاوز کرجاتا ہے تاہم شمالی ہند سے آرہی گرم ہواوں نے صورتحال کو مزید بدتر کردیا ہے اور اس کے نتیجہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ Heat Wave Conditions Grip Parts Of Telangana

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کا امکان ہے۔ گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ تھنڈی مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Heatwave In Telangana: تلنگانہ کے کئی مقامات پر شدید گرمی کی پیش گوئی

عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔ صبح 9بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے۔ دوسری طرف شدید گرمی کے سبب اسہال اور دست کی بھی شکایات مل رہی ہیں۔ ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی پیکٹس ومشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور ناگزیر ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details