اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایم جے اکبر کی عرضی پر سماعت ملتوی - جنسی ہراسانی

دہلی ہائی کورٹ نے صحافی پریا رمانی کے خلاف سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر کی ہتک عزت کی درخواست کو خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر عرضی پر سماعت کو ٹال دیا ہے۔

Hearing on MJ Akbar's petition today
ایم جے اکبر کی عرضی پر سماعت آج

By

Published : Mar 25, 2021, 11:58 AM IST

Updated : Mar 25, 2021, 3:33 PM IST

17 فروری کو راؤز ایونیو عدالت نے ایم جے اکبر کے ہتک عزت کیس کو مسترد کرتے ہوئے پریا رمانی کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے پریا رمانی کو بری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی عورت کو کئی دہائیوں بعد بھی اپنی شکایت پیش کرنے کا حق ہے۔

ٹرائل کورٹ نے کہا تھا کہ جنسی ہراسانی کسی کے وقار اور عزت نفس کو مجروح کرتی ہے۔ شبیہہ کا حق، وقار کے حق کی حفاظت نہیں کر سکتا۔

ٹرائل کورٹ نے کہا تھا کہ ایک عورت کو کئی دہائیوں بعد بھی اپنی شکایت پیش کرنے کا حق ہے۔ عدالت نے ایک افسانوی تذکرہ کیا تھا کہ جٹایو، سیتا کی حفاظت کے لئے آئے تھے۔ عدالت نے فیصلے میں مہابھارت کا بھی ذکر کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ بھارت میں خواتین کو برابری کا حق ہونا چاہیے۔ پارلیمنٹ نے خواتین کے تحفظ کے لئے متعدد قوانین نافذ کیے ہیں۔

ایم جے اکبر نے 15 اکتوبر 2018 کو پریا رمانی کے خلاف فوجداری ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ پریا رمانی کے ذریعہ اپنے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگانے کے بعد یہ مقدمہ ایم جے اکبر نے درج کرایا تھا۔

Last Updated : Mar 25, 2021, 3:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details