دہلی ہائی کورٹ 22 اکتوبر کو قومی دارالحکومت میں رہنے والے پاکستانی ہندو پناہ گزینوں کو بجلی کے کنکشن کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس امت بنسل کی بنچ نے منگل کو مرکز،دہلی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقوں کو 200 ہندو پناہ گزینوں کی ایک درخواست کی سماعت کے بعد جواب داخل کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے۔
عدالت نے مرکزی وزارت داخلہ ، وزارت دفاع ، شمالی دہلی کے ضلع افسران ، شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن ، ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ اور دہلی الیکٹرک ریگولیٹری کمیشن کو جواب داخل کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔ درخواست پر آئندہ سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی۔
مزید پڑھیں: