اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Delhi Riots: عمر خالد کی نئی ضمانت عرضی پر سماعت آج - کرکرڈوما عدالت

دہلی کڑکڑڈوما عدالت نے دہلی فساد معاملے کے ملزم عمر خالد کی نئی ضمانت عرضی پر آج سماعت کرے گی۔ گذشہ 6 ستمبر کو عمر خالد نے پہلے سے دائر اپنی ضمانت کی عرضی کو واپس لیتے ہوئے نئی عرضی دائر کی تھی۔

عمر خالد
عمر خالد

By

Published : Sep 8, 2021, 9:47 AM IST

دہلی کڑکڑڈوما عدالت دہلی فساد معاملے کے ملزم عمر خالد کی نئی ضمانت کی عرضی پر آج سماعت کرے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت اس عرضی پر سماعت کریں گے۔

گذشتہ چھ ستمبر کو عمر خالد نے پہلے سے دائر اپنی ضمانت کی عرضی کو واپس لیتے ہوئے نئی عرضی دائر کی تھی۔

عمر کے وکیل تریدیپ پایس نے کہا تھا کہ انہوں نے پہلے غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے مختص دفعہ 439 کے تحت پہلی عرضی دائر کی تھی۔ دہلی پولیس کی جانب سے اس عرضی کو قابل سماعت نہ ماننے پر عرضی واپس لے لی گئی اور دفعہ 437 کے تحت نئی عرضی دائر کی گئی۔ عدالت نے نئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا۔

در اصل اس معاملے کی ایک ملزم عشرت جہاں کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کے دوران اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر امت پرساد نے دفعہ 439 کے تحت دائر عرضی کو قابل سماعت نہ مانتے ہوئے خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امت پرساد نے کہا کہ دفعہ 439 کے تحت یو اے پی اے کے تحت کوئی اسپیشل کورٹ سماعت نہیں کرسکتا۔ کورٹ کے مطابق دفعہ 437 کے تحت دائر ضمانت کی عرضی پر سماعت ہوسکتی ہے۔ ­

واضح رہے کہ کرائم برانچ نے دہلی پر تشدد معاملہ میں دہلی کی کڑکڑ ڈوما عدالت میں عمر خالد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ کرائم برانچ نے عمر خالد پر فساد بھڑ کانے، فساد کی سازش رچنے اور ملک مخالف بیان دینے کے علاوہ دیگر مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی تھی۔

تقریبا سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ 8 جنوری 2020 کو شاہین باغ میں عمر خالد، خالد سیفی اور طاہر حسین نے مل کر دہلی میں فساد پھیلانے کے لیے میٹنگ کی تھی۔ عمر خالد اشتعال انگیز بیانات دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہشہریت ترمیمی قانون کے خلاف نظر مدھیہ پردیش، راجستھان، بہار اور مہاراشٹر میں احتجاجی مظاہروںمیںحصہ لیا۔

مزید پڑھیں:

دہلی فسادات: عمر خالد کی ضمانت کی عرضی پر آج سماعت

جن ریاستوں میں عمر خالد گئے اس کے آمد و رفت اور قیام کے لئے احتجاجی مظاہروں کے ذمہ داران رقم کا انتظام کیا تھا۔

عمر خالد کو 13 ستمبر 2020 کو پوچھ گچھ کے اسپیشل سیل نے گرفتار کر لیا تھا۔17 ستمبر 2020 کو کورٹ نے دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی جانب سے دائر عرضی پر نوٹس لیا تھا۔ 16 ستمبر 2020 کو اسپیشل سیل نے تقریبا 18 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کے کر دو بکسوں میں پہنچی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details