یکم جنور کو اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو اندور میں ہندو مذہبی عقائد کی توہین کے مبینہ الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت منور سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ منور فاروقی پر الزام ہے کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔
اس سلسلے میں منور فاروقی نے اندور ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ منور فاروقی کی جانب سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ وویک تنکھا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے دونوں فریقین کی سماعت کے بعد منور فاروقی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اس دوران ویوک تنکھا نے ضمانت کے تعلق سے عدالت کے سامنے مختلف دلائل بھی پیش کیے۔