اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کملیش تیواری قتل کیس کی سماعت پریاگ راج منتقل - کملیش تیواری قتل کیس کی سماعت

سپریم کورٹ نے ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کے قتل معاملے کو لکھنؤ سے پریاگ راج منتقل کرنے کا حکم سنایا ہے۔درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہونے والی سینئر ایڈوکیٹ میناکشی اروڑہ نے دلیل دی تھی کہ لکھنؤ میں ان کے موکلوں کی جان کو خطرہ ہے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے ماحول کی وجہ سے منصفانہ مقدمے کی سماعت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

کملیش تیواری قتل کیس کی سماعت پریاگ راج منتقل
کملیش تیواری قتل کیس کی سماعت پریاگ راج منتقل

By

Published : Sep 24, 2021, 7:55 PM IST

سپریم کورٹ نے جمعہ کو ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کے قتل کیس کو لکھنؤ سے پریاگ راج منتقل کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے ملزم اشفاق حسین اور نو دیگر افراد کی درخواست پر تبادلے کا حکم دیا۔ اگرچہ عرضی دہندگان نے ٹرائل کو اترپردیش سے دہلی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، لیکن عدالت نے اسے پریاگ راج بھیجنے کا حکم دیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہونے والی سینئر ایڈوکیٹ میناکشی اروڑہ نے دلیل دی تھی کہ لکھنؤ میں ان کے موکلوں کی جان کو خطرہ ہے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے ماحول کی وجہ سے منصفانہ مقدمے کی سماعت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کملیش تیواری کو لکھنؤ میں اکتوبر 2019 میں چاقو اور بندوق کی گولی سے قتل کیا گیا تھا۔ دسمبر 2020 میں اتر پردیش پولیس نے اس معاملے میں 13 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details