اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Case گیان واپی کیس سے متعلق آٹھ مقدمات کی سماعت آج - گیانواپی کیس سے متعلق آٹھ مقدمات کی سماعت آج

گیان واپی کیس سے متعلق آٹھ مقدمات کی سماعت آج تین مختلف عدالتوں میں ہوگی۔ یہ سماعت دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔Hearing of Gyanvapi case

گیانواپی کیس سے متعلق آٹھ مقدمات کی سماعت آج
گیانواپی کیس سے متعلق آٹھ مقدمات کی سماعت آج

By

Published : Dec 12, 2022, 1:09 PM IST

وارانسی: گیان واپی کیس سے متعلق آٹھ درخواستوں پر پیر کو تین مختلف عدالتوں میں سماعت ہوگی۔ عدالت نے گذشتہ تاریخ کو بعض وجوہات کی بنا پر سماعت نہیں کی تھی۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو، اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی اور سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کی جانب سے مبینہ شیولنگ کی پوجا کرنے کے حق سمیت دیگر کئی درخواستوں پر آج سماعت ہوگی۔

مزید پڑھیں:۔Carbon Dating of Gyanwapi گیانواپی کیس مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کامطالبہ مسترد

گیان واپی کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جج اجے کرشنا وشویش کی عدالت میں مزید ملتوی کردی جائے گی۔ اس میں سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت کے ذریعہ دیے گئے سروے آرڈر کے خلاف انجمن انتظامیہ مسجد کی جانب سے نظرثانی دائر کی گئی ہے، اس پر سماعت ہوگی۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ پنچم/ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور ایم پی اسدالدین اویسی کے خلاف شہر قاضی اور مولوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے تنازع پر سماعت مکمل ہوگی۔ اس کے علاوہ مختلف معاملات پر بھی سماعت ہوگی۔ کل 8 مقدمات کی سماعت آج تین مختلف عدالتوں میں ہو گی۔ یہ سماعت دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details