مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبودمنسکھ منڈاویہ کووڈ ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لینے کے لیے کل ریاستوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں بنیادی طورپر کووڈ ٹیکہ کاری کی دستیابی، ٹیکہ کاری اور کووڈ ٹیسٹ کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
حال ہی بھارت نے 100 کروڑ ڈوز کا ہدف حاصل کیا ہے۔ حالانکہ ملک کے کچھ حصوں میں ٹیکہ کاری کی رفتار سست ہے۔ اس کا سبب لوگوں میں بیداری کی کمی، ٹیکے کے تعلق سے عوام الناس میں ہچکچاہٹ اور جغرافیائی رکاوٹیں شامل ہیں۔
میٹنگ میں ٹیکوں کی دستیابی کے سلسلے میں بطور خاص بات چیت ہوگی۔ حکومت ماہِ نومبر میں کووڈ ٹیکوں کو برآمد کرنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔ لیکن حکومت بیرون ملک کو کووڈ ٹیکہ برآمد کرنے سے پہلے ریاستوں میں ٹیکوں کی ضرورتوں کا جائزہ لینا چاہتی ہے۔
میٹنگ کے دوران بچوں کو کووڈ ٹیکے لگانے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ کووڈ ٹیکہ مینوفیکچرر ہندستانی کمپنی بھارت بایوٹیک بچوں کے لیے کوویکسین ٹیکہ ڈیولپ کرچکی ہے۔ اس کے ہنگامی استعمال کی سفارش ماہرین کی کمیٹی کرچکی ہے۔ اب اسے انڈین ڈرگس کنٹرولرجنرل کی منظوری کا انتظار ہے۔