ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلور میں واقع بروہت بنگلورو مہانگارا پالیکہ (بی بی ایم پی) نے ایک ٹیچر کو معطل کر دیا ہے جو کہ کوڈنارامپورہ ہائی اسکول میں ہیڈ ماسٹر تھے۔ہیڈ ماسٹر پر الزام ہے کہ انہوں نےاسکول کے احاطے میں والدین سے مساج کروانے کے لئے دباو ڈالا تھا۔ معطلی کے بعد مذکورہ معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
مذکورہ اسکول میں خاتون اپنے بچے کے داخلہ دلوانے کے لئے اسکول گئی تھی۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر لوکیشپا نے مبینہ طورپر خاتون پر مساج کرانے کے لئے دباو ڈالا۔یہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد ہنگامہ بر پا ہوگیا۔
معطلی کا حکم بی بی ایم پی نے بدھ کی شام جاری کیا جب ہیڈ ماسٹر کی مساج لینے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔