میرٹھ: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کی حفاظت میں تعینات دہلی پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوگیا۔ پولیس اہلکار میرٹھ کا رہنے والا ہے۔ وہ 13 دن کی چھٹی لے کر گاؤں آیا تھا۔ 26 مارچ کو وہ یہ کہہ کر گھر سے نکلا تھا کہ وہ تھوڑی دیر میں واپس آ جائےگا۔ اس کے بعد واپس نہیں آیا۔ اس کا موبائل بھی بند ہے۔ لواحقین نے ایس ایس پی سے اپیل کی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
میرٹھ کے سردھانا علاقے کے پوہلی گاؤں کے رہنے والے گوپی چند دہلی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہیں۔ ان دنوں ان کی ڈیوٹی دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کی سکیورٹی میں لگی ہوئی تھی۔ پولیس اہلکار کے بھائی آدتیہ موریہ نے بتایا کہ گوپی چند 13 دن کی چھٹی لے کر پوہلی گاؤں آیا تھا۔ 26 مارچ کو ان کے موبائل پر ایک کال آئی جس کے بعد گوپی چند اپنی بیوی کو کچھ دیر میں واپس آنے کا کہہ کر گھر سے چلا گیا۔ وہ بائیک سے گیا تھا۔