اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گیا: حضرت قمر علی کا آستانہ مغلیہ سلطنت سے مرکز عقیدت - قومی رواداری کی بہترین مثال

قمر علی سلطان علیہ الرحمہ کا آستانہ مغل حکومت کے دور سے لوگوں کے لیے مرکز عقیدت ہے، قمر علی سلطان کے آستانہ پر آسیبی بلاوں وجادو ٹونا کے متاثرین شفایابی کے لیے پہنچتے ہیں یہ آستانہ آثار قدیمہ محکمہ سے رجسٹرڈ ہے۔

hazrat-qamar-alis-astana-has-been-the-center-of-devotion-since-the-mughal-empire
گیا: حضرت قمر علی کا آستانہ مغلیہ سلطنت سے مرکز عقیدت ہے

By

Published : Sep 10, 2021, 9:19 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں واقع سب ڈویژن شیرگھاٹی کے حمزہ پور محلے میں قمر علی سلطان علیہ الرحمہ کا آستانہ ہے، اس کی تاریخ کافی پرانی ہے اور اس کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ قریب پانچ سو برس سے قمر علی کے آستانہ سے بلاتفریق سبھی مذاہب و برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر روحانی فیضان جاری وساری ہے۔

ویڈیو

شیرگھاٹی شہر ضلع گیا میں ہے لیکن شیرگھاٹی کی ایک اپنی تاریخ ہے۔ بادشاہ شیرشاہ سوری اور ان کی فوج نے یہاں وقت گزارا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ شیر شاہ سوری کے نام سے ہی شیرگھاٹی نام اس وقت رکھا گیا تھا۔ انگریزی دور حکومت میں بھی انگریزی فوجیوں کے لیے شیر گھاٹی اہم علاقوں میں ایک تھا۔ یہاں قمر علی سلطان کے آستانہ پر مغلیہ سلطنت کے کئی بادشاہ اور سپہ سالاروں کی حاضری ہونے کی تاریخ ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا: معروف و بزرگ شاعر ناوک حمزہ پوری کے اعزاز میں ادبی نشست کا انعقاد

قمر علی سلطان کے آستانہ پر آسیبی بلاؤں و جادو ٹونا کے متاثرین شفایابی کے لیے پہنچتے ہیں اور عقیدت مندوں کے مطابق انہیں یہاں سکون و اطمینان کے ساتھ شفایابی حاصل ہوتی ہے۔ حضرت سلطان علی کے آستانہ پر پہنچے اروند لال کہتے ہیں کہ انہیں بابا کا آشرواد ملا ہے۔ ان کا عقیدہ ہے کہ یہاں بھوت، چڑیل اور دیگر شیطانی حرکتوں سے متاثر افراد کو نجات حاصل ہوتی ہے۔

سنیتا دیوی اپنی عقیدت کا اظہار کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ علاج و معالج میں کافی پیسے خرچ کر چکی تھیں لیکن شفا یہیں آستانہ سے ملی ہے۔ وہ قریب پانچ برسوں سے یہاں حاضری کے لیے پہنچ رہی ہیں۔

آستانہ کے نگراں سید مقیم حمزہ کہتے ہیں کہ حضرت قمر علی کا آستانہ گنگا جمنی تہذیب اور قومی رواداری کی بہترین مثال ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details