اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hate speeches Case: ہندو شدت پسند تنظیموں نے دھرم سنسد معاملوں پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا - دھرم سنسد میں کی گئی تقاریر جانچ

ہریدوار دھرم سنسد کی تقاریر کی آزادانہ جانچ Independent Investigation of Speeches کی مانگ کے لیے سپریم کورٹ میں دائر عرضی میں مداخلت کی دو مختلف درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

ہندو شدت پسند تنظیمیں سپریم کورٹ سے رجوع
ہندو شدت پسند تنظیمیں سپریم کورٹ سے رجوع

By

Published : Jan 23, 2022, 5:50 PM IST

ہندو سینا کے قومی صدر National President of Hindu Sena وشنو گپتا اور ہندو فرنٹ فار جسٹس Hindu Front for Justice نے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں، جس میں مداخلت کی درخواست Intervention Request کی گئی ہے اور قربان علی کی طرف سے دائر کی گئی عرضی میں خود کو فریق بنایا گیا ہے، جس نے ہریدوار دھرم سنسد کی تقاریر Speeches in Dharam Sansad کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 10 جنوری کو قربان علی کی جانب سے دائر درخواست Petition Filed by Qurban Ali کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔ اور اب، ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا اور ہندو فرنٹ فار جسٹس، الگ الگ درخواستوں میں چاہتے ہیں کہ عدالت ہریدوار دھرم سنسد میں کی گئی تقاریر کے خلاف داخل عرضی پر سماعت کرے۔

ہندو فرنٹ فار جسٹس نے ایڈوکیٹ وشنو شنکر جین کے ذریعہ داخل کردہ اپنی مداخلتی درخواست میں کہا کہ ایسی متعدد مثالیں ہیں جہاں مبینہ طور پر ہندوؤں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی جاتی ہیں اور اس کی بھی جانچ ہونی چاہیے۔ دریں اثنا، ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا کی طرف سے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مداخلت کی درخواست کی گئی ہے اور قربان علی کی طرف سے دائر نفرت انگیز تقریر کی درخواست میں فریق بننے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Muslim Youth Murdered in Karnataka: 'کرناٹک میں مسلم نوجوان کی ہلاکت دھرم سنسد کا نتیجہ'

انہوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی اور اتحاد ملت کونسل کے رہنما توقیر رضا اور دیگر کی طرف سے دی گئی نفرت انگیز تقریر کے خلاف کارروائی اور ایف آئی آر درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا اور سماجی کارکن نے ایڈوکیٹ ابھیشیک کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

اسدالدین اویسی اور توقیر رضا کے علاوہ، گپتا نے متعلقہ ریاستی حکومت کو ہدایت جاری کرنے کی بھی خواہش کی ہے کہ وہ آل انڈیا امام ایسوسی ایشن کے صدر ساجد راشدی، عام آدمی پارٹی سیاست دان امانت اللہ خان، اے آئی ایم آئی ایم رہنما وارث پٹھان کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز تقاریر کرنے پر ایف آئی آر درج کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details