اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mallikarjun Kharge attack on BJP 'کانگریس نے ملک کے لیے قربانی دی، بی جے پی کا کتا بھی نہیں مرا' - کھرگے نے کس کا موازنہ چوہے سے کیا

ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی آزادی کی لڑائی میں بی جے پی کے ایک کتے نے جان نہیں دی۔ Kharge Criticize BJP over India China Border Row

Mallikarjun Kharge attack on BJP
ملکارجن کھڑگے کا متنازع بیان

By

Published : Dec 20, 2022, 12:04 PM IST

Updated : Dec 20, 2022, 12:51 PM IST

دہلی: کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی کو لے کر ایک متنازع بیان دیا ہے۔ کھرگے نے کہا کہ کانگریس کے بہت سے لیڈروں نے آزادی کی لڑائی میں اپنی جانیں دیں لیکن بی جے پی والوں کے گھروں سے آزادی کی لڑائی میں ایک کتا بھی نہیں مرا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو آزادی دلائی جبکہ اندرا اور راجیو گاندھی نے ملک کی یکجہتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ ہماری پارٹی کے لیڈروں نے جانیں دی ہیں آپ نے کیا کیا؟ کیا آپ کے گھر میں کسی نے ملک کے لیے جان بھی دی ہے؟ کیا کسی نے کوئی قربانی دی ہے؟ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران الور میں منعقدہ میٹنگ میں جارحانہ انداز میں نظر آئے اور بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ Congress President Mallikarjun Kharge

'کانگریس نے ملک کے لیے قربانی دی، بی جے پی کا کتا بھی نہیں مرا'

کھرگے نے کس کا موازنہ چوہے سے کیا؟ملکارجن کھرگے نے کہا کہ سرحد پر ہمارے 20 فوجی شہید ہوئے۔ مودی جی اور چین کے شی جن پنگ کی 18 بار ملاقات ہوئی، جھولے پر بیٹھے۔ آپ لوگ مل رہے ہیں لیکن اگر ہم آپ سے بات کرنے کو کہتے ہیں تو آپ بحث کرنے کو تیار نہیں۔ راجناتھ سنگھ نے ایک صفحہ کا بیان دیا اور بیان دینے کے بعد چلے گئے۔ ہم کہہ رہے ہیں کہ ایوان میں بحث کرووئیں، ہمیں بھی بتائیں، ملک کو بھی بتائیں کہ کیا ہو رہا ہے، حکومت کیا کر رہی ہے۔ کھرگے نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ باہر تو شیر کی طرح بات کرتے ہیں لیکن چلتے چوہے کی طرح ہیں۔ Congress Chief's Dog Remark

چین کے ساتھ تنازع، کانگریس بمقابلہ بی جے پی: ملکارجن کھرگے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب سرحد پر چین اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کانگریس پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن بی جے پی اس بات پرراضی نہیں ہورہی ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ کانگریس چین کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے فوج کی توہین کی ہے۔ ان تمام مسائل پر بی جے پی لیڈران پریس کانفرنس کرکے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ پیر کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ اسی وجہ سے اب کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کمان سنبھالتے ہوئے بی جے پی پر کئی بار حملہ کیا ہے۔ Mallikarjun Kharge Mouse Remark

Last Updated : Dec 20, 2022, 12:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details