اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

DGP On Drug Traffic Network ہریانہ پولیس منشیات کاروبار کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے میں کامیاب رہی، اگروال - ڈی جی پی پرشانت کمار اگروال

ڈی جی پی پرشانت کمار اگروال نے کہا کہ پولیس نے منشیات کی روک تھام کے قانون (این ڈی پی ایس) کے تحت منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث لوگوں سے 31.45 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثے ضبط کیے ہیں۔ Haryana Police Succeeded in Destroying Drug Trafficking Network

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 29, 2022, 3:54 PM IST

Updated : Dec 29, 2022, 4:32 PM IST

چنڈی گڑھ: ہریانہ پولیس نے ڈرگ مافیا اور منشیات کے کاروبار کے خلاف اپنی ہدفی مہم کے ایک حصے کے طور پر، سال 2022 کے دوران کروڑوں روپے کی 24 ٹن منشیات ضبط کرکے منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جمعرات کو اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) پرشانت کمار اگروال نے کہا کہ پولیس نے منشیات کی روک تھام کے قانون (این ڈی پی ایس) کے تحت منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث لوگوں سے 31.45 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثے ضبط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں منشیات فروشوں کی 12.23 کروڑ روپے کی جائیداد اٹیچ کرنے کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے 2022 میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت کل 3636 مقدمات درج کیے ہیں جبکہ 2021 میں یہ تعداد 2583 تھی۔Police Destroying Drug Trafficking Network in 2022

انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس نشہ مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور آنے والی نسلوں کو اس لعنت سے بچانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کر رہی ہے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ منشیات کی بازیابی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رواں سال منشیات کے اسمگلروں کے قبضے سے 271 کلو گرام سے زائد افیون، 196 کلو گرام سے زائد چرس/ سلفا، 10173 کلو گرام سے زائد چورا پوست، چھ کلو 701 گرام اسمیک، 13311 کلو گرام سے زائد گانجہ اور 35 کلو 328 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

Last Updated : Dec 29, 2022, 4:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details