ہریانہ کے گوہانہ کی صرف جلیبی اور حقہ ہی نہیں بلکہ یہاں بننے والی ٹرالیاں بھی ملک بھر میں مشہور ہیں۔ گوہانہ میں بننے والی ٹرالیوں کی مانگ ہریانہ میں ہی نہیں بلکہ راجستھان، اترپردیش اور چھتیس گڑھ کے علاوہ دیگر کئی ریاستوں میں بھی ہے۔ تقریباً 40 برسوں سے گوہانہ کی ٹرالی دوسری ریاستوں کی پہلی پسند بنی ہوئی ہیں۔
اس ٹرالی کی سب سے بڑی خاصیت ہے اس کی مضبوطی۔ گوہانہ میں بننے والی ٹرالی میں بہتر معیار کا لوہا استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹرالی کے فرش پر لگنے والی لوہے کی چادر سمندری جہازوں کی ہوتی ہیں جو طویل عرصے تک کارآمد ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک ٹرالی تقریباً 50 برس تک قابل استعمال ہوتی ہے۔ ان ٹرالیوں میں زنگ بھی جلد نہیں لگتا۔ اِنہی خوبیوں کی وجہ سے کسان یہاں سے ٹرالی خریدنا پسند کرتے ہیں۔