کانگریس کے رہنما اور اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت نے تیرتھ سنگھ راوت کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے اپنے دو قائدین کی مضحکہ خیز حالت کردی ہے۔
ہریش راوت نے ٹویٹ کیا ہے کہ 2017 میں اقتدار میں آنے والی اتراکھنڈ بی جے پی نے اپنے دونوں رہنماؤں کی پوزیشن کو مضحکہ خیز بنا کر رکھ دیا ہے جبکہ دونوں اچھے آدمی ہیں۔ بجٹ اجلاس کے وسط میں تریویندر سنگھ راوت جی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ محکمہ مالیات بھی انھیں کے پاس تھا اور بجٹ پر بحث و مباحثے کا جواب انھیں ہی دینا تھا اور بجٹ انھیں ہی منظور کروانا تھا۔
ہریش راوت نے کہا کہ جلد بازی میں بجٹ بھی منظور کیا گیا اور تریویندر سنگھ جی کو الوداع بھی کردیا گیا اور اس کے بعد تیرتھ سنگھ راوت کو وزیراعلیٰ بنایا گیا۔ جس کے بعد تیرتھ سنگھ جی کے مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے اور بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ان کے انتخابات کے سوال پر فیصلہ نہ لینے پر ان کو مذاق بنا کر چھوڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: