اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہاردک پٹیل نے خواجہ غریب نوازؒ کے در پر دی حاضری - khwaja garib nawaz dargah in ajmer

ملک بھر میں پاٹیدار تحریک کو پوری شدت سے چلانے والے اور بی جے پی حکومت کی مخالفت سے سرخیوں میں آئے ہاردک پٹیل اجمیر شریف درگاہ پہنچے جہاں انہوں نے عقیدت کی چادر دربار میں پیش کر ملک کی سلامتی اور ترقی کی دعا مانگی۔

image
image

By

Published : Nov 21, 2020, 3:31 PM IST

پاٹیدار تحریک کے بانی ہاردک پٹیل نے بی جے پی حکومت کے خلاف جم کر اپنا غصہ بھی نکالا۔

ہاردک پٹیل خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر

ملک کے موجودہ حالات اور لو جہاد کے معاملے کو لے کر ہاردک پٹیل نے بی جے پی حکومت پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ 'موجودہ حکومت ملک کی عوام کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے جبکہ ہم تمام مذہب کے نوجوانوں کو ایک ساتھ جوڑ کر تعلیمی دائرہ میں اضافے کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں'۔

ہاردک پٹیل اور ان کے تمام ساتھیوں کو حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی بارگاہ میں زیارت خادم سید سہیل نیازی نے کرائی اور تبرک پیش کیا۔

جب کہ خادموں کی انجمن سید زادگان کی جانب سے سیکریٹری سید واحد حسین انگارا شاہ نے پائتی دروازہ پر ہاردک پٹیل اور ان کے ساتھیوں کی دستار بندی کر انہیں تحفۂ غریب نواز پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details