نئی دہلی: مرکزی حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 سے 15 اگست تک آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور یہ مہم آج سے شروع ہوئی ہے۔ قومی پرچم کی نمائش کے وقت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ حکومت نے فلیگ کوڈ آف انڈیا میں ترمیم کی ہے تاکہ ترنگے کو کھلے اور مختلف گھروں یا عمارتوں میں دن رات لہرایا جاسکے۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav
بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام 'ہر گھر ترنگا' مہم آج شروع ہوئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا۔ اس مہم کے تحت لوگوں کو اپنے اپنے گھر پر ترنگا لہرانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ آزادی کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت شروع کی گئی یہ مہم 15 اگست تک جاری رہے گی۔ Amit Shah Hoisted Tricolor at Home