لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے چوک کوتوالی کا علاقہ میں واقع ہنومان مندر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ہنومان کی مورتی کو توڑنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ الزام ہے کہ نشے کی حالت میں رات گئے ایک شخص نے اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ یہ معاملہ لکھنؤ کا ہے جہاں ہنومان مندر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا۔ یہی نہیں مندر میں رکھی ہنومان کی مورتی کو بھی توڑ دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے خلاف لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ہنومان مندر میں توڑ پھوڑ کرنے والے معاملہ میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔Hanuman temple vandalized in Lucknow
Hanuman Temple Vandalized لکھنؤ کے ہنومان مندر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ - ہنومان کی توڑ پھوڑ
لکھنؤ کے ہنومان مندر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا۔ مندر میں رکھی ہنومان کی مورتی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ اس واقعہ کے خلاف لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ہنومان مندر میں توڑ پھوڑ کرنے والے معاملہ میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔Hanuman Temple Vandalized
لکھنؤ کے ہنومان مندر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ
مزید پڑھیں:۔Bhaderwah Temple Vandalised: کیلاش کنڈ کے مندر میں توڑ پھوڑ کے بعد احتجاج
مندر کمیٹی کے خزانچی ردھی کشور گوڑ نے بتایا کہ بدھ کی شام ساڑھے سات بجے ایک شخص مندر میں آیا تھا۔ اس نے پہلے ہنومان جی کے درشن کیے، تلک لگایا، پھر باہر نکل کر شنی کی مورتی اور ہنومان کی مورتی پر اینٹوں سے حملہ کرنا شروع کر دیا۔ مندر میں موجود عقیدت مندوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔