اترپردیش ریاستی حج کمیٹی Uttar Pradesh State Hajj Committee سے موصولہ اطلاع کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا Hajj Committee of India ممبئی کے ذریعہ سرکلر-4 میں حج -Haj 2022 کے عازمین حج کے لیے زیادہ سے زیادہ حد 65 برس میں رعایت دینے کی ضمن میں مذکورہ ہدایات کا ذکر کیا گیا ہے۔ عمر کی حد کی لازمیت 65 برس کی حد کو ختم کر دی گئی ہے۔
ایسے عازمین جو پہلے حج کمیٹی یا پرائیویٹ ٹور کے توسط سے حج پر نہیں گئے ہیں اور 31مئی 2022 کو 70سال یا اس سے زائد عمر کے ہوں، (جن کی پیدائش 31مئی 1952کو یا اس سے پہلے کی ہو) اپنے ایک مددگار کے ساتھ ریزرو کٹیگری میں درخواست کر سکیں گے۔
70 برس کے مددگار کے طور پر ان کے رشتہ داروں میں صرف شوہر اہلیہ، بھائی بہن، لڑکالڑکی، پوتاپوتی، نواسا نواسی، داماد بہو، بھانجا بھانجی، بھتیجابھتیجی ہی تسلیم کیے جائیں گے۔70برس سے زائد عمر کا کوئی بھی عازمین حج اکیلا ریزرو کٹیگری میں درخواست نہیں کر سکے گا۔