اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hajj 2022: تلبیہ کی گونج میں مناسک حج کا آغاز، آج وقوف عرفات - مناسک حج کا آغاز

حجاج کرام 9 ذی الحجہ کو فجر ادا کرکے میدان عرفات کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف ادا کریں گے۔ Hajj 2022

تلبیہ کی گونج میں مناسک حج کا آغاز
تلبیہ کی گونج میں مناسک حج کا آغاز

By

Published : Jul 8, 2022, 7:41 AM IST

مکہ مکرمہ: تلبیہ کی گونج میں مناسک حج 2022کا آغاز ہوگیا۔ دس لاکھ فرزندان توحید منیٰ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ منیٰ روانہ ہونے سے قبل حجاج نے کعبۃ اللہ کا طواف کیا۔ سعودی حکومت کی جانب سے حج2022کیلئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے دس لاکھ مسلمانوں نے مناسک کا آغاز کر دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق لاکھوں عازمین نے مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا طواف کیا اور بیشتر نے سورج کی تپش سے بچنے کے لیے چھاتے تھام رکھے تھے۔جمعرات کےروز عازمین نے منیٰ میں واقع خیموں کے شہر کا رخ کیا جو مسجد الحرام سے لگ بھگ پانچ کلومیٹر فاصلے پر جبل عرفات کے سامنے واقع ہے۔یہ وہ مقام ہے جہاں پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ نے آخری خطبہ دیا تھا۔منیٰ کے خیمے فائر پروف مواد سے تیار کردہ ہیں۔ یہ اے سی کے جدید ترین سسٹم سے آراستہ ہیں۔ Hajj 2022

حج 1443ھ کے لیے آج 8 ذی الحجہ 1443ھ مطابق 7 جولائی 2022 کو زائرین منی پہنچے ہیں جہاں وہ ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کریں گے۔ حجاج کرام 9 ذی الحجہ کو فجر ادا کرکے میدان عرفات کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف ادا کریں گے۔ حاجی 10، 11، 12 اور 13 ذی الحجہ کو بھی منی میں رہیں گے۔ بیشتر حاجی 12 ذی الحجہ کو منیٰ سے نکل جائیں گے۔ ایک تہائی کے لگ بھگ باقی ماندہ حاجی 13 ذی الحجہ کو منی سے رخصت ہوں گے۔ سعودی عرب کی حکومت عازمین حج کی صحت اور سکیورٹی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے۔

عازمین کی سہولت کے لیے میں سعودی عرب کی وزارت صحت نے مکہ اور مدینہ میں 23 دواخانے اور 147 طبی مراکز قائم کیے ہیں۔علاوہ ازیں منیٰ میں بھی 26 طبی مراکز خدمات کے لیے تیار ہیں جہاں انتہائی نگہداشت کے لیے 100 بستر جبکہ ہیٹ ویو سے متاثر ہونے والوں کے لیے 200 بستر موجود ہیں جبکہ حجاج کی دیکھ بھال کے لیے وہاں طبی عملے کے 25 ہزار افراد موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details