اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

haj 2023 یو پی میں عازمین حج کو مشکلات کا سامنا، پی ایم مودی کو خط روانہ - حج 2023

پسماندہ مسلم سماج کے قومی صدر انیس منصوری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت عازمین حج کو میڈیکل فٹنس کے لیے سرکاری ڈاکٹروں کا تعین لازمی نہ کرے بلکہ وہ کسی بھی ڈاکٹر سے سرٹیفائی کرواسکیں۔Haj pilgrimage facing problems in up

یو پی میں عازمین حج کو مشکلات کا سامنا
یو پی میں عازمین حج کو مشکلات کا سامنا

By

Published : Apr 11, 2023, 8:13 AM IST

یو پی میں عازمین حج کو مشکلات کا سامنا

لکھنؤ: حج 2023 کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، تاہم عازمین حج کو درپیش مسائل سے متعلق پسماندہ مسلم سماج کے قومی صدر انیس منصوری نے پریس کانفرنس کرکے وزیر اعظم کے نام ایک خط لکھا ہے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے انیس منصوری نے کہا کہ عازمین حج کی پریشانیوں سے متعلق اس سے قبل بھی پریس کانفرنس کر چکا ہوں۔ اس وقت حج گائیڈ لائن اور درخواست کی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو رہی تھی اور وزیراعظم کو خط بھی لکھا تھا جس کے ایک ہفتے بعد گائیڈ لائن جاری ہوئی اور حج فارم کے نوٹیفیکیشن دی گئی لیکن ادھوری تیاریوں کی وجہ سے عازمین حج کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عازمین حج کو میڈیکل فٹنس کے لیے سرکاری ڈاکٹروں کے پاس نہیں جانا پڑتا تھا، کسی بھی ڈاکٹر سے وہ سرٹیفائی کرا لیتے تھے لیکن مرکزی اقلیتی وزیر نے سرکاری ڈاکٹروں سے سرٹیفائی کرانا ضروری قرار دیا ہے۔ جس سے عازمین حج کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس پابندی کو ہٹا دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 16 دنوں سے این آئی سی کا سرور ڈاؤن ہے، جس کی وجہ سے عازمین کو قسط جمع کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ تمام تر کام ڈیجیٹل پیمنٹ پر ہو رہا ہے تو پھر عازمینِ حج کے لیے یہ پابندیاں کیوں ہیں۔ رمضان کے مہینوں میں گھنٹوں لائن میں رہنے کے بعد بھی عازمین قسط نہیں جمع کر پا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:۔Special Medical Camp For Pilgrims:حج کمیٹی میں حجاج کیلئےخصوصی میڈیکل کیمپ

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے لیے مایوس کن ہے کہ جتنا کوٹہ ملا تھا اس سے کم عازمین حج نے درخواست دی۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس حکومت نے فری ایپلیکیشن طلب کیا تھا۔ اس کے باوجود بھی تقریبا 27 ہزار اپلیکیشن آئے ہیں۔ اس حکومت کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خط میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہوں کہ جلد از جلد عازمین حج کی تمام تر پریشانیوں کو حل کا جائے تاکہ مقدس سفر پر جانے والے عازمین کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details