اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام ہوا رانی کملا پتی

ریاست مدھیہ پردیش کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے 15 نومبر کو اس کے افتتاح سے پہلے ہی اس کا نام تبدیل کرنے کی تجویز حکومت ہند کو بھیجی تھی- ان کی تجویز منظور ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ریاستی حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کیا، جس کے بعد حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن کر دیا گیا-

Habibganj railway station of Bhopal renamed as Rani Kamalapati railway station
بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام ہوا رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن

By

Published : Nov 14, 2021, 10:54 PM IST

ملک میں نام بدلنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے جس میں اب ریاست مدھیہ پردیش بھی اچھوتا نہیں رہا ہے۔ بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن رکھنے کا نوٹیفیکیشن آتے ہی اسٹیشن کا نام بدل دیا گیا۔

ریاست مدھیہ پردیش کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے 15 نومبر کو اس کے افتتاح سے پہلے ہی اس کا نام تبدیل کرنے کی تجویز حکومت ہند کو بھیجی تھی- ان کی تجویز منظور ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ریاستی حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کیا، جس کے بعد حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن کر دیا گیا- وزیراعظم نریندرمودی کل 15 نومبر کو اس کا افتتاح کریں گے-

ویڈیو

دارالحکومت بھوپال کے عالمی معیار حاصل پرائیویٹ ریلوے اسٹیشن حبیب گنج کا نام بدل کر بھوپال کی آخری گونڈ رانی کملا پتی کے نام پر رکھا گیا ہے- واضح رہے کہ اسٹیشن کی بنیاد 1905 میں برطانوی حکومت کے وقت رکھی گئی تھی- اس وقت اسٹیشن کا نام شاہپور تھا-

1979 میں جب اسٹیشن کی توسیع کی بات سامنے آئی تو نواب حبیب اللہ نے اس کے لئے زمین وقف کی تھی- تب ہی سے اسٹیشن کا نام حبیب گنج اسٹیشن پڑا تھا، جسے بدل کر رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن رکھ دیا گیا-

یہ بھی پڑھیں:

کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر رانی کملا پتی رکھے جانے کے بعد ریاستی حکومت کے اس قدم پر سخت رد عمل کا اظہار کیا جو پیسہ اسٹیشن کا نام بدلنے میں خرچ کیا جارہا ہے اسے کورونا متاثرین کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details