اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

H3N2 Influenza ‎‎‎Virus تمل ناڈو میں انفلوئنزا وائرس، طبی سہولیات کے لیے ایک ہزار بخار کیمپ کا انعقاد - تمل ناڈو میں ایچ 3 این 2 انفلوئنزا کیسز

ملک میں کووڈ کے بعد دوسرے وائرل انفیکشن نے دستک دے دیا ہے۔ یہ انفیکشن انفلوئنزا وائرس کی ذیلی قسم ایچ 3 این 2 ہے۔ انفلوئنزا کیس پورے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اس کے پیش نظر تمل ناڈو میں بخار کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ریاستی محکمہ صحت نے ان کیمپوں کا انعقاد لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 10, 2023, 3:11 PM IST

چنئی: تمل ناڈو میں ایچ 3 این 2 انفلوئنزا کے معاملات سامنے آنے کے بعد حکومت نے جمعہ کو اس سلسلے میں پورئ ریاست میں ایک ہزار کیمپ لگائے۔ چنئی شہر میں کل ملاکر 200 کیمپ لگائے گئے اور ریاستی وزیر صحت سبرامنیم نے شہر کے سیداپیٹ علاقے میں ایک کیمپ کا افتتاح کیا۔ ریاستی محکمہ صحت نے ان کیمپوں کا انعقاد لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔ کیمپوں میں بخار، کھانسی کی شکایات رکھنے والے افراد کا معائنہ کیا جائے گا اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔لوگوں کو عام طور پر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ خود پر قابو پانے کے اقدامات پر عمل کریں، ہجوم والی جگہوں سے گریز کریں اور اگر وائرس پھیلتا ہے تو چہرے پر ماسک پہنیں۔

سبرامنیم نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نزلہ اور کھانسی کی علامات والے لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ خود کو الگ تھلگ رکھیں جیسا کہ انہوں نے کووڈ وبائی مرض کے دوران کیا تھا تاکہ دوسروں کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا پوری طرح ختم بھی نہیں ہوا کہ ملک میں انفلوئنزا وائرس ایچ 3 این 2 نامی وائرس نے دستجک دے دی ہے۔ ان دنوں زکام اور بخار کے کیسز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن اب یہ جان لیوا بھی ہوتا جا رہا ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی بھی خبر ہے۔ ماہرین نے ماسک اور احتیاطی تدابیر اپنے کی بھی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details