اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Mosque Case: گیانواپی مسجد تنازعہ کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ - جج روی کماردیواکر کی خبر

جج روی کماردیواکر گیانواپی مسجد تنازعہ کی سماعت کر رہے تھے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر سماعت اب ڈسٹرکٹ جج کو منتقل کر دی گئی ہے۔ روی کمار نے قبل ازیں متنازعہ احاطے کے کمیشن کے سروے کا حکم دیا تھا۔ Gyanvapi mosque case: The judge diwakar transferred

گیانواپی مسجد تنازعہ کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا ہے
گیانواپی مسجد تنازعہ کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا ہے

By

Published : Jun 21, 2022, 1:23 PM IST

وارانسی: گیانواپی مسجد تنازعہ کی سماعت کرنے والے جج روی کمار دیواکر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ سینئر ڈویژن کے سول جج روی کمار دیواکر کا وارانسی سے بریلی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔بتادیں کہ سینئر ڈویژن کے 121 سول ججوں کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔ تمام ٹرانسفر ہونے والے ججوں کو 4 جولائی کی دوپہر تک اپنا چارج سونپنا ہوگا۔ Varanasi judge transferred to Bareilly

جج روی کمار دیواکر گیانواپی مسجد تنازعہ کی سماعت کر رہے تھے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر سماعت اب ڈسٹرکٹ جج کو منتقل کر دی گئی ہے۔ روی کمار نے قبل ازیں متنازعہ احاطے کے کمیشن کے سروے کا حکم دیا تھا۔ سروے کے آخری دن مبینہ شیولنگ ملنے کے دعوے پر گیانواپی مسجد کے وضوخانہ کو سیل کرنے کے احکامات بھی دیے گئے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل آشیش گرگ نے ٹرانسفر لسٹ جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi Masjid Row: گیانواپی مسجد معاملہ میں مسلم فریق نے جاری کیا ایک نیا ویڈیو

بتا دیں کہ اس سے پہلے سول جج (سینئر ڈویژن) روی کمار دیواکر کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہو چکا ہے۔ جج دیواکر نے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم)، ڈائرکٹر جنرل آف پولس اور کمشنر آف پولیس، وارانسی کو خط لکھ کر دھمکی کی اطلاع دی تھی۔ حکام کو بھیجے گئے خط میں دیواکر نے لکھا کہ یہ خط انہیں کاشف احمد صدیقی نے اسلامی آغاز موومنٹ کی جانب سے بھیجا ہے۔ اس کے بعد ان کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details