وارانسی: جج مہیندر کمار پانڈے نے سینیئر جج سول ڈیویژن فاسٹ ٹریک کورٹ میں گیانواپی مسجدکیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت اس معاملے میں فیصلہ آج شام 4 بجے سنائے گی۔ سینئر جج سول ڈویژن نے فاسٹ ٹریک کورٹ میں وشو ہندو ویدک مہاسنگھ کے جنرل سکریٹری کرن سنگھ کی طرف سے مسلم فریق کے داخلے کو روکنے، وضوخانہ میں پائے جانے والے مبینہ شیو لنگ کی باقاعدہ پوجا کے حق اور گیانواپی کے احاطے کو ہندو فریق کے حوالے کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے کہا کہ وشو ویدک سناتن سنگھ کی جانب سے دائر عرضی کی کاپی مدعا فریق یعنی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کو بھی دستیاب کرائی جائے۔
وشو ویدک ہندو سناتن سنگھ کے سربراہ جتیندر سنگھ بسن نے عدالت میں ایک درخواست دی ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ انجمن انتظامیہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت میں انتظامات کمیٹی پر شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے چوک تھانے کو درخواست بھیجی تھی۔ چوک تھانے میں مقدمہ نہ درج ہونے کے بعد آج عدالت میں درخواست جمع کرائی۔ اس کے ساتھ ہی وشو ہندو مہاسمتی اور نرموہی اکھاڑا بھی آج گیانواپی کیس میں فریق بننے کے لیے سول کورٹ میں عرضی داخل کر سکتے ہیں۔