اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

One Husband And Two Wives شوہر دونوں بیویوں کے ساتھ تین تین دن رہے گا، اتوار کو اپنی مرضی - ایک شوہر اور دو بیویاں

گوالیار میں فیملی کورٹ نے ایک شوہر اور انکی دو بیویوں کے درمیان انصاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سے شوہر ہفتے میں تین تین دن دونوں بیویوں کے ساتھ رہے گا اور صرف اتوار کو وہ اپنی مرضی سے جس بیوی کے ساتھ چاہے گا رہے گا۔ gwalior court asks husband to split time between two wives

شوہر دونوں بیویوں کے ساتھ تین تین دن رہے گا، اتوار کو آزاد رہے گا
شوہر دونوں بیویوں کے ساتھ تین تین دن رہے گا، اتوار کو آزاد رہے گا

By

Published : Mar 14, 2023, 2:19 PM IST

Updated : Mar 14, 2023, 7:43 PM IST

گوالیار: اب تک آپ نے خاندانوں میں زمین و جائیداد اور سونے چاندی کی تقسیم کی کہانی سنی ہوگی لیکن گوالیار میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں فیملی کورٹ میں ایک شوہر کے درمیان دو بیویوں کو منصفانہ طریقے سے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خاندان میں معاہدہ طے پایا گیا ہے کہ شوہر ہفتے میں ایک بیوی کے ساتھ تین دن اور دوسری بیوی کے ساتھ تین دن رہے گا، اس کے ساتھ اتوار کو شوہر اپنی مرضی کے مطابق دونوں بیویوں میں سے کسی ایک کے ساتھ رہ سکتا ہے۔

دراصل شوہر ہریانہ کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں انجینئر ہے اور اس کی شادی 2018 میں ایک خاتون سے ہوئی اور شادی کے بعد وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے لگے لیکن سال 2020 میں جب کورونا کے دور میں لاک ڈاؤن نافذ ہوا تو شوہر اپنی بیوی کو چھوڑنے کے لیے اسکے مائیکے گوالیار آیا اور اس کے بعد وہ دوبارہ ہریانہ آ گیا۔ کورونا کے بعد وہ اپنی بیوی کو دوبارہ لینے نہیں آیا اور اسی دوران شوہر کو کمپنی میں کام کرنے والی ایک خاتون سے محبت ہوگئی، جس کے بعد شوہر نے خاتون سے دوسری شادی کرلی۔

کافی دنوں تک جب شوہر اپنی پہلی بیوی کو لینے گوالیار نہیں آیا تو بیوی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو وہ خود ہی شوہر کی کمپنی پہنچی، جہاں اسے معلوم ہوا کہ شوہر نے کمپنی میں کام کرنے والی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد بیوی نے گوالیار کی فیملی کورٹ میں اس کی شکایت کی۔ بیوی نے شکایت کی کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کی ہے، اس لیے اسے انصاف کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد یہ معاملہ کٹمب کورٹ میں کونسلر ہریش دیوان تک پہنچا، جس کے بعد اس کیس کی کونسلنگ کی گئی۔

کونسلر ہریش دیوانے نے بتایا کہ میں نے خاتون کے شوہر سے بات کی اور اس کے بعد تقریباً 6 ماہ تک یہ معاملہ اسی طرح چلتا رہا، بعد میں بیوی اور شوہر دونوں کو فیملی کورٹ میں کونسلنگ کے لیے بلایا گیا اور تینوں نے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی۔ کونسلنگ کے ذریعے فیصلہ کیا گیا کہ شوہر ایک بیوی کے ساتھ 3 دن اور دوسری بیوی کے ساتھ 3 دن رہے گا، جب کہ اتوار کو شوہر بالکل آزاد ہو گا، یعنی وہ اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی بیوی کے ساتھ اتوار کا دن گزار سکتا ہے یا اپنی خواہش کے ساتھ رہ سکتا ہے، اس فیصلے کے بعد بیوی اور شوہر دونوں بہت خوش ہیں، اس معاہدے کے ساتھ ہی شوہر نے دونوں بیویوں کو ایک ایک فلیٹ بھی دے دیا ہے۔

Last Updated : Mar 14, 2023, 7:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details