اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

افغانستان کے معاملے میں کوششوں پر قطر کا گوٹریس نے شکریہ ادا کیا - etv bharat urdu

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق گوٹریس نے الثانی کے ساتھ مذاکرات میں طالبان اور افغان پارٹیوں کے درمیان ڈائیلاگ شروع کروانے پر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

افغانستان کے معاملے میں کوششوں پرقطر کا گوٹیرس نے شکریہ ادا کیا
افغانستان کے معاملے میں کوششوں پرقطر کا گوٹیرس نے شکریہ ادا کیا

By

Published : Aug 19, 2021, 1:30 PM IST

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی. مذاکرات میں دوحہ میں افغان فریقین اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق گوٹیرس نے الثانی کے ساتھ مذاکرات میں طالبان اور افغان پارٹیوں کے درمیان ڈائیلاگ شروع کروانے پر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مذاکرات میں گوٹیرس نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کوششیں ایک جامع عبوری مرحلے کا بھی سبب بنیں گی۔

یاد رہے کہ 15 اگست 2021 کو صدر اشرف غنی اور حکومتی فورسز کے کابل سے نکلنے کے بعد طالبان نے بغیر کسی جھڑپ کے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details