اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے یوکرین اور روس سے بیک وقت اناج برآمد کرنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ مسٹر گوٹیرس نے یوکرین اور روس سے ایک ساتھ اناج برآمد کرنے کے معاہدے کے بارے میں بات کی ہے۔ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے تجویز دی تھی کہ اناج کی برآمد کا سب سے آسان اور کم خرچ والا راستہ بیلاروس کے ذریعے ہے، حالانکہ اقوام متحدہ نے حالیہ دنوں بیلاروس کے راستے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔Guterres favors simultaneous grain exports from Ukraine, Russia
Ukraine Russia Conflict: گوٹیرس یوکرین، روس سے بیک وقت اناج کی برآمد کے حق میں - یوکرین اور روس پر اقوام متحدہ کا بیان
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ انٹونیو گوٹیرس نے یوکرین اور روس سے ایک ساتھ اناج برآمد کرنے کے معاہدے کے بارے میں بات کی ہے۔ Guterres favors simultaneous grain exports from Ukraine, Russia
گوٹیرس یوکرین، روس سے بیک وقت اناج کی برآمد کے حق میں
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مسٹر گوٹیرس کے نقطہ نظر سے خوراک کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (مسٹر گوٹیرس) شروع میں اناج کی برآمد کو پہلے یوکرین اور پھر روس سے باہر کرنا چاہتے تھے۔
یو این آئی
مزید پڑھیں:۔Russia Ukraine War: روس نے یوکرین کو 34 ہزار ٹن انسانی امداد فراہم کی