اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Guru Nank Jayanti Celebrated in JK جموں و کشمیر میں گرونانک جینتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی - Gurupurab Celebration in Kishtwar

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں گرو نانک دیو جی کا 553 واں جنم دن مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر سرینگر میں سب سے بڑی تقریب کوہ ماراں کے دامن میں واقع سکھوں کے مشہور چھٹی پادشاہی گردوارہ میں منعقد ہوئی۔ Guru Nank Jayanti Celebrated in JK

جموں و کشمیر میں گرو نانک جینتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
جموں و کشمیر میں گرو نانک جینتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

By

Published : Nov 8, 2022, 10:30 PM IST

Updated : Nov 11, 2022, 5:58 PM IST

کشمیر:جموں و کشمیر میں سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو جی کا 553 واں جنم دن مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ وادی میں منگل کی صبح سخت سردی کے باوجود سکھ برادری کے اراکین جو نئے کپڑے زیب تن کئے ہوئے تھے، کا گردواروں اور دوسری مذہبی مقامات پر تانتا بندھا رہا۔ سرینگر میں سب سے بڑی تقریب کوہ ماراں کے دامن میں واقع سکھوں کے مشہور چھٹی پادشاہی گردوارہ میں منعقد ہوئی، جہاں حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومی (رح) کی زیارت گاہ اور شاریکا دیوی کا مندر نزدیک میں ہی واقع ہیں۔ Guru Nank Jayanti Celebrated in JK

جموں و کشمیر میں گرو نانک جینتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

سکھ عقیدتمندوں کی بڑی تعداد جس میں خواتین اور بچوں کی خاصی تعداد شامل تھی، نے منگل کی صبح سے ہی اس گردوارے پر حاضری دینا شروع کیا۔ اس موقع پر سکھ عقیدتمندوں کے لئے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ چھٹی پادشاہی گردوارہ تقریب کی طرز پر بارہمولہ، ترال، جواہر نگر، بڈگام، صنعت نگر، برزلہ اور وادی کی دوسری مقامات پر بھی تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

خصوصی تقریبات کا انعقاد جنوبی کشمیرکے بجبہاڑہ اور مٹن میں ہوا، جہاں گورو نانک دیو جی لداخ کے راستے سے چین جانے سے قبل کچھ وقت کے لئے رکے تھے۔ خطہ جموں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں بھی گورونانک دیو جی کا جنم دن مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ شری گورو نانک دیوجی گردوارہ چاند نگر جموں سمیت شہر کے تمام گردواروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر راگی جتھوں نے بھجن کرتن کر کے عقیدتمندوں کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر مقررین نے گورونانک دیو کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گورو نانک دیو جی ایک عظیم سنت تھے اور ان کی تعلیمات آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے ملک میں آپسی بھائی چارے اور باہمی روا داری کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے گورو نانک دیو جی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔

اس موقع پر خصوصی لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو جی کا جنم غیر منقسم ہندوستان کے لاہور کے تلونڈی ( ننکانہ صاحب ) میں 15 اپریل 1469 کو ہوا اور وفات 22 دسمبر 1539 کو شہر کرتار پور میں ہوئی۔ گرونانک دیو جی سکھ مذہب کے بانی اورپہلے گورو بھی ہیں۔

بارہمولہ میں گرو نانک جینتی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

بارہمولہ میں گرو نانک جینتی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں سکھ برادری سے وابستہ لوگوں نے گرو گوبند گرو نانک کے 549ویں یوم پیدائش کے حوالے سے گردوارا میں شاندار تقریب کا اہتمام کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔

اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سعید سحرش اصغر نے کہا کہ مسلم، سکھ، ہندو سب بھائی ہیں اور گرو نانک جی نے بھی یہی سبق سکھایا ہے۔ ہم سب کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔ اس دوران انہوں نے سکھ برادری سے بات چیت کی اور انہیں ضلع انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین بھی دلایا۔ اس موقع پر گرودوارہ چتی پادشاہی کے احاطے میں خصوصی کھانے پینے اور لنگر کا انتظام بھی کیا گیا۔

مٹن میں گرو نانک جینتی کا تہوارGuru Nank Jayanti Celebrated in JK

مٹن میں گرو نانک جینتی کا تہوار

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے مٹن میں گرو نانک جینتی کا تہوار بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے مٹن کے گردوارہ صاحب میں حاضری دی۔

مٹن کے سکھوں نے گرو نانک کی یوم پیدائش پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کی زندگی لوگوں کی خدمت، سچائی اور انصاف کے لئے وقف رہی۔ ان کی زندگی اور تعلیمات آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کی خدمات آج بھی ہمیں متاثر کرتی ہیں۔

اس موقع پر مقامی سکھوں نے کہا کہ مٹن صاحب گردوارہ ایک پاک جگہ ہے کیونکہ گرو نانک جی 1517 میں یہاں آئے تھے اور یہاں 13 دن تک قیام کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک امن کا درس لے کر یہاں وارد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گرو جی نے اپنی زندگی میں یہ پیغام دیا کہ دنیا میں کسی بھی انسان سے امتیازی سلوک نہ کریں۔ انہوں نے ہمیشہ امن کا درس دیا۔

کشتواڑ میں گرو نانک جینتی کا تہوار Gurupurab Celebration in Kishtwar

کشتواڑ میں گرو نانک جینتی کا تہوار

کشتواڑ میں گرو نانک جینتی کا تہوار بڑے ہی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سکھ مذہب سے وابستہ افراد کشتواڑ کے گورودوارہ میں پہنچے اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کیا۔ اس دوران گورونانک کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Guru Nanak Gurpurab: گُرو پرب کے موقع پر تقاریب کا انعقاد

Last Updated : Nov 11, 2022, 5:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details