اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gujarat Riots 2022 احسان جعفری کی اکیسویں برسی پر ذکیہ جعفری نے گجرات فسادات کے دردناک واقعہ کو یاد کیا - گجرات فسادات

گجرات فسادات 2002 کی متاثرہ اور متوفی رکن پارلیمان کی اہلیہ ذکیہ جعفری نے گلبرگ سوسائٹی میں واقع اپنی رہائشگاہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو یاد کرکے آج بھی ہم کانپ جاتے ہیں۔Exclusive interview with zakia jafri

ذکیہ جعفری
ذکیہ جعفری

By

Published : Feb 28, 2023, 1:52 PM IST

ذکیہ جعفری سے خصوصی بات چیت کی

احمدآباد: گجرات فسادات 2002 کو 21 سال گزر گئے ہیں۔ 27 فروری 2002 کو گودھرا ٹرین سانحہ کے بعد 28 فروری 2002 کو بڑے پیمانے پر گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔ اس دوران ذکیہ جعفری کے شوہر احسان جعفری جو کانگریس کے رکن پارلیمان تھے کا احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں قتل کردیا گیا تھا۔ ان کی 21 سالہ برسی کے موقع پر 80 سالہ ذکیہ جعفری سورت سے گلبرگ سوسائٹی تشریف لائیں اور اپنے بنگلے کا دیدار کیا جو گلبرگ سوسائٹی میں ویران اور کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے۔ کھنڈرات میں تبدیل اپنے بنگلے کو دیکھ کر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔



اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم اس دن کو یاد کرتے ہیں، جس سے ہماری روح کانپ جاتی ہے اور کربناک واقعہ کو یادکرکے ہم تڑپ جاتے ہیں لیکن اب تک ہمیں انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلبرگ سوسائٹی میں خوشحال زندگی گزار رہے تھے لیکن 28 فروری 2002 کو ہجوم نے ہمارے گھر پر حملہ کیا۔ اس وقت آس پاس کے سبھی لوگ ہمارے بنگلے پر آ گئے تھے۔ جعفری صاحب نے اعلیٰ افسران سے مدد طلب کی لیکن کسی نے مدد نہیں کی اور یہاں سبھی کو نزر آتش کردیا گیا۔

.

مزید پڑھیں:۔2002 Gujarat riots: مودی کو ایس آئی ٹی کی کلین چٹ کے خلاف ذکیہ جعفری کی عرضی کوسپریم کورٹ نے خارج کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج بھی انصاف کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ اب میں کافی ضعیف ہو چکی ہوں۔ چل بھی نہیں پاتی۔ میرے ساتھ پولس پروٹیکشن رہتا ہے لیکن پھر بھی میں انصاف کے لیے کورٹ جاتی ہوں اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details