مہسانہ (گجرات): وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ نہ نریندر اور نہ ہی بھوپیندر یہ الیکشن لڑ رہے ہیں، اسٹیج پر بیٹھے لوگ بھی نہیں لڑ رہے ہیں، اس بار گجرات کی عوام گجرات کا الیکشن لڑ رہی ہے۔ گجرات کے نوجوانوں نے یہ فتح کا جھنڈا اپنے ہاتھوں میں لیا ہے۔Gujarat Assembly Election 2022
وزیر اعظم مودی نے آج یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی میں کہاکہ 'کیم چھے اپنومہانا'، 'بڈھا سکھ ماں نے'، 'رامے رام' (کیسا ہے تمہارا مہاسن، سب سکھ میں ہو، رام رام)۔ کچھ دن پہلے آپ سب کے درمیان ہونے کا موقع ملا، موڈھیرا آیا تھا۔ملک کا پہلا سوریہ گرام موڈھیرا کا فخر مہسانہ ضلع کو ملا اور موڈھیرا سوریہ گرام کے افتتاح کے ساتھ ہی ملک کا پہلا سوریہ گرام موڈھیرا دنیا میں چمک گیا۔ اس کے ساتھ ہی مہسانہ ضلع بھی چمک گیا۔ یہ سب آپ کے آشیرواد سے ہوا ہے۔ میں یہ سب اس لیے کرسکا ہوں کہ اس کی وجہ اس مٹی نے مجھے بڑا کیا، مجھے سنوارا ہے۔ یہاں کے پانی نے مجھے شکل دی ہے۔مہسانہ ضلع سیاسی طور پر بیدار ضلع ہے جو مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہ نریندر اور نہ ہی بھوپیندر لڑ رہے ہیں، یہاں تک کہ اسٹیج پر بیٹھے لوگ بھی الیکشن نہیں لڑ رہے، اس بار گجرات کے لوگ گجرات کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ گجرات کے نوجوانوں نے یہ فتح کا جھنڈا اپنے ہاتھوں میں لیا ہے۔ مائیں بہنیں میدان میں اتر چکی ہیں۔ اس لیے جہاں بھی جا رہا ہوں صرف ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے ایک بار پھر مودی سرکار۔ ملک کی نوجوان نسل بی جے پی کی طرف بڑھی ہے، یہ آنکھوں پر پٹی باندھنے والی نسل نہیں ہے۔ یہ ایک ایک قدم کو قریب سے دیکھتی ہے، جانچتی ہے۔ پھر وہ فیصلہ کرتی ہے کہ کس راستے پر جانا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ملک کو آگے لے کر جانا ہوگا، آنے والے 25 سالوں میں اگر ملک کو خوشحال اور شاندار بنانا ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیاں، رسم و رواج اور حکمت عملی کام آئے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک ایسی پارٹی ہے جس کے لیے فردسے بڑھ کرپارٹی اور پارٹی سے بڑا ملک ہے۔ یہ ہمارے سنسکار ہیں اور ہم ان سنسکاروں کے ساتھ ہی کام کرتے ہیں۔ انھوں نے کانگریس پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس بھائی بھتیجہ واد، خاندان پرستی، ذات پرستی، فرقہ پرستی اور ووٹ بینک کی سیاست کا نمونہ ہے اور اس نے گجرات اور پورے ملک کو برباد کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ویرمگام سے مہسانہ تک فیکٹریاں لگے ہوئے ہیں۔ جس میں الیکٹرک گاڑی، بیٹری کی تیاری، جو ہندوستان کی زندگی بدل دے گی، یہ کام میرے مہسانہ کی زمین سے ہونے جا رہا ہے۔ ہمارا یہ علاقہ آٹو ہب بنتا جا رہا ہے، یہاں سے گاڑیاں جاپان جاتی ہیں۔ یہاں کی بنی گاڑیاں جاپان میں بھی فروخت ہوتی ہیں۔ یہ شمالی گجرات کی سرزمین کی طاقت ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی آمد سے عالمی منڈی پر قبضہ کرنے کی طاقت اس ضلع میں آنے والی ہے۔
Gujarat Polls 2022 گجرات کے عوام الیکشن لڑ رہے ہیں، نریندر، بھوپندر نہیں، مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن نہ نریندر اور نہ ہی بھوپیندر لڑ رہے ہیں، اسٹیج پر بیٹھے لوگ بھی نہیں لڑ رہے ہیں، اس بار گجرات کی عوام گجرات کا الیکشن لڑ رہی ہے۔Gujarat Assembly Election 2022
Etv Bharat