اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات: نائٹ کرفیومیں 4 جون تک توسیع، ایک گھنٹے کی کمی - گجرات کی خبریں

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ سے کرفیوکے وقت میں ایک گھنٹے کی کمی کردی گئی ہے۔ یہ اب رات آٹھ سے صبح چھ بجے کی جگہ رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک ہوگا۔

گجرات: نائٹ کرفیومیں 4 جون تک توسیع، ایک گھنٹے کی کمی
گجرات: نائٹ کرفیومیں 4 جون تک توسیع، ایک گھنٹے کی کمی

By

Published : May 28, 2021, 4:34 AM IST

گجرات کے آٹھ میٹرو سمیت 36 شہروں میں کورونا صورتحال کے پیش نظر نائٹ کرفیو میں 4 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

اس ضمن میں ریاستی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ سے اس کے وقت میں ایک گھنٹہ کی کمی کردی گئی ہے۔ یہ اب تک رات آٹھ سے صبح چھ بجے کی جگہ رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک ہوگا۔

واضح رہے کہ ریاست میں کورونا کی صورت حال میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ آج نئے معاملوں کی تعداد تین ہزار سے بھی کم رہی ہے اور فعال معاملوں کی تعداد 50 ہزار سے نیچے آ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details