گجرات سے کوڈائی کنال جانے والی سیاحوں کی ایک بس دم دم چٹان کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، بس میں سوار تمام افراد زخمی ہوگئے، جن کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔گجرات کے بان کا شہر سے 41 لوگ ایک نجی بس سے کوڈائی کنال آئے۔ 18 اگست کو گجرات سے روانہ ہونے والی یہ بس میسور، اوٹی، پالانی اور کوڈائی کنال پہنچی اور آج (23 اگست) کو کوڈائی کنال سے مدورائی واپس آرہی تھی۔ اسی دوران دم دم چٹان کے قریب بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ Gujarat Bus fell in a ditch in Kodaikanal
Gujarat Bus fell in a ditch کوڈائی کنال میں ایک سیاحتی بس حادثہ کا شکار، تمام سیاح زخمی - دم دم چٹان کے قریب سڑک حادثہ
اطلاعات کے مطابق ایک سیاحتی بس دم دم چٹان کے قریب گہری کھائی میں گرگئی، جس کے سبب بس میں سوار تمام سیاح زخمی ہوگئے، جن کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Gujarat Bus fell in a ditch
مزید پڑھیں:۔ 4 Year old Boy Crushed to Death: آٹو رکشا نے 4سالہ بچے کو کچل ڈالا
بتایا جارہا ہے کہ سفر کے دوران بس ڈرائیور بریک لگانے میں ناکام ہوگیا اور ڈرائیور کا کنٹرول کھو گیا، جس کے بعد بس کھائی میں گر گئی۔ خوش قسمتی سے درخت سے ٹکرانے سے بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ اس حادثہ میں تقریبا 20 مرد اور 22 خواتین معمولی زخمی ہوئے۔ اس کے بعد قریبی لوگوں نے بس کا پچھلا شیشہ توڑ کر تمام مسافروں کو بچایا۔ بعد ازاں زخمی مسافروں کو علاج کے لیے وٹل کنڈو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔