آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین AIMIM کے رہنما پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔ دراصل ایم آئی ایم لیڈر شمشاد پٹھان اتوار کو بازار میں لڑائی میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو AIMIM leader attacked in Ahmedabad market لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ وہ اس حملے میں زخمی ہوگئے۔
معلومات کے مطابق احمد آباد کے ایک بازار میں کچھ لوگ آپس میں لڑ رہے تھے، جب اے آئی ایم آئی ایم کی ریاستی یونٹ کے نائب صدر شمشاد پٹھان مداخلت کرنے وہاں پہنچے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی، جس کے بعد لوگوں کے ایک گروپ نے ان پر حملہ کر دیا، جس میں وہ AIMIM Leader Shamshad Pathan زخمی ہو گئے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شمشاد پٹھان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔
ریور فرنٹ (ایسٹ) کے پولیس انسپکٹر وجے سنگھ زالا نے بتایا کہ جب شمشاد پٹھان نے گجاری بازار میں شروع ہونے والے جھگڑے میں مداخلت کی تو چار افراد نے ان پر بیلچے سے حملہ کر دیا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دو افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Owaisi Criticizes Yogi: 'اگر ریاست میں امن بحال ہے تو مجھ پر گولیاں چلانے والے کون ہیں؟'
واضح رہے کہ اس سے قبل ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی پر ہاپوڑ کے چھجارسی ٹول پلازہ پر حملہ ہوا تھا۔ اویسی کی گاڑیوں کے قافلے پر دو لوگوں نے فائرنگ کی تھی۔ حملہ آوروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔