ہریانہ کے نائب وزیراعلی دشینت چوٹالہ نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ان کی مانگ پر ایمبولنس پر 28 فیصد ٹیکس میں کمی کر کے اسے 12 فیصد کر دیا ہے۔
مسٹر چوٹالہ نے کہاکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں حصہ لینے کے بعد یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ میٹنگ میں انہوں نے ایمبولنس پر ٹیکس میں کمی کرنے کی مانگ کی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔'
انہوں نے کہاکہ کووڈ سے متعلق اشیاء پر جی ایس ٹی مقرر کرنے کے لیے قائم ’وزرا کے گروپ‘ کی چھ رکنی کمیٹی کے تمام مشورے جی ایس ٹی کونسل نے منظور کرلیے ہیں۔ ہریانہ کی طرف سے کوڈ سے متعلق اشیا پر جی ایس ٹی شرح میں چھوٹ کی حد بڑھانے اوربجلی کے شمشان گھاٹ میں موجودہ ٹیکس کی شرح کم کرنے کے سلسلہ میں تھے۔
انہوں نے بتایاکہ جی ایس ٹی پر چھوٹ کی حد 31اگست سے بڑھاکر 30ستمبر تک کردی گئی ہے۔ ساتھ ہی بجلی کے شمشان گھاٹ پر موجودہ ٹیکس کی شرح بھی کم کرتے ہوئے اسے پانچ فیصد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایمبولنس موجودہ وقت میں طبی سہولیات کا اہم حصہ ہے اسی کے مدنظر جی ایس ٹی کونسل نے ایمبولنس پر ٹیکس 28فیصد سے کم کرکے 12فیصد کردیا گیا ہے۔ اسی طرح تھرما میٹر پر بھی ٹیکس کم کرکے پانچ فیصد کیا گیا ہے۔
یو این ائی