اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Owais in Barabanki: اویسی کی باتوں سے مسلمان متفق کیوں؟ - اویسی کی باتوں پر مسلمانوں کا اظہار خیال

لوگوں کا ماننا ہے کہ اویسی کی آمد سے انتخابی نتائج متاثر ہوں گے اور اس کا سب سے زیادہ اثر سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور کانگریس جیسی پارٹیوں کو ہوگا۔ اویسی نے عوام کے دل سے بی جے پی کا خوف نکال دیا ہے۔

اویسی کی باتوں سے کیوں متفق ہیں مسلمان؟
اویسی کی باتوں سے کیوں متفق ہیں مسلمان؟

By

Published : Nov 21, 2021, 11:03 PM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام نگر اسمبلی نشست کے رام پور بھوانی پور گاؤں میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے 'شوشت ونچت اجلاس' سے خطاب کیا۔ ان کے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں مسلمانوں نے کی۔ اسد الدین اویسی کے خطاب کے بعد وہاں موجود عوام سے ای ٹی وی بھارت نے خاص گفتگو کی۔

اویسی کے پروگرام میں شرکت کرنے آئے عوام سے ای ٹی وی بھارت نے جاننے کی کوشش کی کہ اویسی کی باتوں سے وہ کس قدر متفق ہیں۔ گفتگو کے دوران پتا چلا کہ بیشتر لوگ اویسی کی باتوں سے متفق ہیں۔

بیشتر لوگوں نے اویسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کی بات کہی۔ سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور کانگریس کے خلاف اویسی کے ذریعہ دئے گئے بیانات سے بھی متفق نظر آئے۔

مزید پڑھیں:۔ Demand to Repeal CAA: اویسی نے حکومت سے 'سی اے اے' واپس لینے کا مطالبہ کیا

لوگوں کا ماننا ہے کہ اویسی کی آمد سے انتخابی نتائج متاثر ہوں گے اور اس کا سب سے زیادہ اثر سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور کانگریس جیسی پارٹیوں پر پڑے گا۔ اویسی نے عوام کے دل سے بی جے پی کا خوف نکال دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details