اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد میں موسلا دھار بارش کے قہر کی گراؤنڈ رپورٹ - کمر تک پانی داخل

اورنگ آباد میں موسلا دھار بارش قدیم شہر کے لوگوں کے لیے قہر ثابت ہوئی ہے۔ تین گھنٹے میں شہر کی سڑکیں ندیوں کا منظر پیش کررہی تھیں۔ درجنوں بستیوں کے سینکڑوں مکانات میں کمر تک پانی داخل ہوگیا، نہ عمارتیں محفوظ رہیں۔

rains in Aurangabad
rains in Aurangabad

By

Published : Sep 8, 2021, 12:36 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں موسلادھار بارش نے قہر برپا کیا ہے۔ اورنگ آباد قدیم شہر کی بستیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، جس سے سینکڑوں مکانات متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں رکھا سامان پانی میں بہہ گیا۔

Rains in Aurangabad

اورنگ آباد میں موسلا دھار بارش قدیم شہر کے لوگوں کے لیے قہر ثابت ہوئی ہے، تین گھنٹے میں شہر کی سڑکیں ندیوں کا منظر پیش کررہی تھیں، درجنوں بستیوں کے سینکڑوں مکانات میں کمر تک پانی داخل ہوگیا، نہ عمارتیں محفوظ رہیں اور نا ہی عبادت گاہیں، بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں:۔ممبئی میں رات بھر بارش، ریڈ الرٹ جاری

علاقوں میں پانچ سے چھ فٹ پانی بھر نے کی وجہ سے کھی کئی جانوروں کی جان چل گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details